Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی بچی کیلئے محمد بن سلمان کی ہدایت

ریاض ...ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی شیرخوار نورہ بنت عمر المطیری کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے حفر الباطن کے زچہ بچہ اسپتال سے ریاض کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔11ماہ کی بچی کو پھیپھڑے میں سوزش کا عارضہ لاحق ہے۔ اسکا علاج نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں بچوں کے اسپتال میں مکمل کیا جائیگا۔ بچی کے والد نے خادم حرمین شریفین او رولی عہد کا اس انسانیت نوازمہربانی پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: