اکثر خواتین کا خیال ہے کہ ڈرائی شیمپو کا استعمال عام شیمپو کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے اور اگر ڈرائی شیمپو کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر لیا جائے تو اس سے بالوں کو کوئی نقصان نہیں ہو گا . یہ ایک غلط فہمی ہے . کسی بھی قسم کا شیمپو روزانہ استعمال کیلئے نہیں ہوتا . ڈرائی شیمپو کا زیادہ استعمال بھی بالوں کے لئے دوسرے شیمپو جیسے مسائل کو ہی جنم دیتا ہے . بالوں کی نشوونما میں رکاوٹ ، بالوں کا ٹوٹنا ، گرنا ، خشک اور کھردرے ہو جانا ، شیمپو کے زیادہ استعمال کے نتائج ہیں . لہذٰا شیمپو کو ہفتے میں زیادہ سے زیادہ صرف دو بار ہی استعمال کریں .