تیونس۔۔۔ شمالی افریقی ملک تیونس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غریب خاندانوں کی مالی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع نے مالی امداد کی تفصیل بیان نہیں کی ۔ تیونس میں گزشتہ پیر سے شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد حکومت نے امداد میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری جانب تیونس کی اپوزیشن اور سماجی کارکنان نے ملک گیر سطح پر ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے جو کہ تیونس میں سابق ڈکٹیٹر زین العابدین بن علی کے زوال کی ساتویں برسی ہے۔ احتجاجی مظاہروں کا تازہ سلسلہ تیونسی حکومت کے نئے سالانہ بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں اضافے پر شروع ہوا ہے۔