شیخ عبد اللہ آل ثانی اپنی خواہش پر امارات سے روانہ ہوگئے، وزارت خارجہ
امارات میں قیام کے دوران انہیںمکمل آزادی حاصل تھی، شیخ عبد اللہ کی روانگی کو غلط دیا جارہاہے
ابوظبی: اماراتی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری حکمران خاندان کی معزز شخصیت شیخ عبد اللہ بن علی آل ثانی اپنی خواہش پر امارات میں مہمان بن کر آئے اور یہاں مہمان نوازی کے تمام حقوق حاصل کئے تھے۔
وہ قطری حکومت کی طرف سے انہیں تنگ کرنے کے اقدامات کے باعث امارات آئے تھے۔ امارات میں قیام کے دوران انہیں آنے جانے کی مکمل آزادی حاصل تھی۔ بعد ازاں انہوں نے امارات سے رخصت ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تو کسی قسم کی مداخلت کے بغیر ان کی خواہش پوری کردی گئی۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ شیخ عبد اللہ کی ذاتی خواہش پر ان کی امارات سے روانگی کو غلط دیا گیا ہے۔ قطری میڈیا اس حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد افسانے بن رہاہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔