Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں خان ہشام بن صدیق کی کمیونٹی سے ملاقات

 بچوں کی تعلیم کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے الخبر میں زمین کی خریداری کے بعد اسی سہ ماہی میںا سکول کی تعمیر کا آغاز ہوگا
محمد وحید اسلم۔الخبر
سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے زیر اہتمام مشرقی ریجن میں مقیم کمیونٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے عشائیہ کا اہتمام ہوٹل میںمنعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے ادا کیے۔تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول کے بعد سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے اپنے 7 ماہ کے سعودی قیام میں کے دوران کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ سفیر پاکستان کاعہدہ سنبھالتے ہوئے ان کے پیش نظر 4 بڑے مقاصد تھے۔
  * پہلا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری اور نئی بلندیوں تک پہنچانا۔اس سلسلے میں بہت پیشرفت ہوئی ہے اور ہمارے اس وقت مثالی تعلقات ہیں۔
* تجارتی اور معاشی تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے۔عرصہ 4 سال کے بعد جوائنٹ وزارتی میٹنگ اسلام آباد میں ہورہی ہے جس میں کئی مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہونگے۔بہت سی سعودی کمپنیاں پاکستان سے ہنرمند افراد کو ملازمتیں پیش کرنا چاہتی ہیں اور پاک سعودی تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوگا۔
* کمیونٹی ویلفیئر کے شعبوں میں بھی خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔سفارت خانہ نے حکومت پاکستان سے مزید کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کا کہا ہے تاکہ کمیونٹی کے مسائل بروقت حل کیس جا سکےں۔
* کمیونٹی کے بچوں کی تعلیم کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں سفارت خانہ الخبر میں زمین کی خریداری کے بعد اسی سہ ماہی میںا سکول کی تعمیر کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔
سفیرمحترم کی تقریر کے بعد شرکا نے کئی تجاویز پیش کیں اور سفیر محترم کی خدمات کو سراہا۔فیصل چوہدری نے مملکت میںطویل عرصہ گزار کر واپس جانے والے پاکستانی تجار کو مشینری پر کسٹم ڈیوٹی کے استثنیٰ یا تخفیف کی تجویز پیش کی ۔
تقریب میں الیاس خان، افتخار بٹ، مقصود اعوان، رفعت عباسی،ملک کاظم، نیئر ملک، مرزا اطہر سمیت پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں پر تکلف ضیافت کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔
 

شیئر: