Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ سیریز : چوتھا ون ڈ ے پاکستانی بلے بازوں کیلئے چیلنج

ہملنٹن: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان5 ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل منگل کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔میزبان کیویز کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بدترین شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔ مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے گرین شرٹس کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کا ہدف بنا لیا ہے۔دوسری جانب شکست خوردہ پاکستانی ٹیم چوتھا میچ جیت کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے ۔بلے بازوں کو اپنی فارم بحال کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ابتدائی تینوں میچز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سینئرز کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا ہے اس لئے توقع ہے کہ وہ آخری دو میچز میں عمدہ پرفارم کر کے ناقدین کو جواب دے دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: