Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اور شلپا سے جواب طلب

بالی وڈ کے دو اداکار ان دنوں نچلی ذات کے ہندوﺅں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ،وہیں دونوں اداکاروں کو پولیس ایف آئی اآر کے بعد اب نوٹسز کا سامنا ہے۔نیشنل کمیشن فار شیڈولڈ کاسٹ اور دلی کے ایک کمیشن کی جانب سے دونوں بالی وڈ اداکاروں کو ”بھنگی“ لفظ ادا کرنے پر جواب طلب کرلیاگیاہے۔گزشتہ ہفتے اداکار سلمان خان نے اپنی فلمی تشہیر ی مہم اور شلپا شیٹی نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران لفظ' بھنگی' کا استعمال مزاح کے انداز میں کیاکیا دونوں اداکار خبروں میں آگئے ۔ اس لفظ کے باعث ہندوستان کی نچلی ذات کے ہندوﺅں کی جانب سے اداکاراﺅں کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار سامنا آیاہے۔گزشتہ ہفتے اداکاراﺅں کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کروائی گئی تھی۔کہاجارہاہے کہ اداکاراﺅں کے اس رویے سے نچلی ذات کے ہندوﺅں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
 

شیئر: