سردیوں میں خشک میوہ جات کی افادیت سے انکار ناممکن ہے . یہ اپنے اندر بیش بہافوائد لیے ہوئے ہیں . کاجو ایک بہت ہی لذیذ میوا ہے جو بچوں اور بڑوں میں یکساں پسندیدگی کا حامل ہے . یہ سردی کے اثرات سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
کاجو کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہے . یہ امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خون میں کولیسٹرول لیول کو بڑھنے سے بچاتا ہے . یہ ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور انسولین کی پیداوار میں جگر کو مدد فراہم کرتا ہے ۔ کاجو ڈپریشن سے نجات دلانے کے لیے بھی بہترین میوا ہے . اس میں ٹرپٹوفین نامی ایک قدرتی جز پایا جاتا ہے جو ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے .یہ ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کے لئے بھی اہم ہے . اس میں موجود منرلز جسمانی نشونما میں مدد دیتے ہیں . یہ فوری کیلوریز فراہم کرتا ہے لہٰذا یہ توانائی حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں .