Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانی مکھرجی بیٹی سے دور رہنے پر مجبور

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی فلم” ہچکی“ کا ٹریلر منظرعام پر آنے کے بعد شوبز سرگرمیوں میں مصروف ہو گئی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر بھی رانی مکھرجی کافی فعال ہوگئی ہیں۔وہ فلمی مصروفیت کے سبب کئی کئی گھنٹے اپنی بیٹی سے دور رہنے پر مجبور ہیں ۔یہ ان کی بیٹی کیلئے بھی نیا امتحان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی جلداس کی عادی ہوجائیگی۔رانی کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر ادتیہ چوپڑا کو انٹرنیٹ پر تصویریں شیئر کرنا پسند نہیں مگر وہ اپنے مداحوں کو بھی ناراض نہیں کرسکتیں جو ان کی تصویریں دیکھنے کی فرمائش کرتے ہیں۔
 

شیئر: