Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے رگبی اسٹار اور باکسر سونی بل ولیمز عمرے کرنے پہنچ گئے

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کے رگبی کھلاڑی اور باکسر سونی بل ولیمز نے عمرے کی سعادت کے بعد مدینہ منورہ کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا ۔ اس حوالے سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک عظیم تجربے سے بہرہ مند ہوئے ہیں۔سونی بل ولیمز واحد مسلم باکسر اور رگبی کھلاڑی ہیں جو نیوزی لینڈ کے لیے کھیلتے ہیں۔وہ ہیوی ویٹ چیمپیئن بننے کے علاوہ 2011اور 2015 میں رگبی ورلڈ کپ بھی جیت چکے ہیں۔ 2009 میں سونی بل ولیمز نے اسلام قبول کیا اور دینی تعلیم حاصل کی۔سونی ولیمز نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرنے کے بعدمدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت بھی کی۔سونی بل ولیمز کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے، اس نے مجھے وہ احساس اور خوشی دی ہے، جس کی ہمیشہ سے مجھے تلاش تھی اورمیں اسے اب ایک ذمہ داری کے طور پر دیکھتا ہوں۔سونی ولیمز نے مسجد نبوی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا کہ مسجد نبوی کی زیارت بہت زبردست اور ناقابل فراموش احساس ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں جنت البقیع بھی گیا اور اسلامی تاریخ کی تمام عظیم شخصیات کے لیے دعا کی ہے۔ 

شیئر: