نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی کے علاقے نیوعثمان پور میں استاد کے گھرمیں چوروں کا گروہ مالک کی طرح گھسا لیکن مکان مالک (استاد) کو چوروں کی طرح کمرے سے باہر نکلناپڑا۔ ہوا یہ کہ مکان مالک رات کو پہلی منزل کے کمرے میں سویا ہوا تھا۔ چور باہر کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے اورمالک مکان کے کمرے کا دروازہ باہر سے بند کردیااور گھر سے قیمتی زیورات اور نقدی سمیت موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔صبح جب مالک مکان کی آنکھ کھلی تو کمرے کا دروازہ باہر سے بند پایا ،بڑی مشکلوں سے کمرے کی کھڑی سے چادر کی رسی بناکر اسکے سہارے چوروں کی طرح نیچے اترا تو دیکھا چوروں نے پورے گھر میں ہاتھ صاف کردیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کرکے چوروں کو پکڑنے کی کارروائی شروع کردی۔