میکسیکو: اجتماعی قبروں سے 32 افراد کی لاشیں برآمد
میکسیکو سٹی۔۔۔ میکسیکو میں اجتماعی قبروں سے 32 لاشیں برآمدکر لی گئیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست نائیریت میں واقع کیلے کے کھیتوں میں ایک قبر سے 9 افراد کی لاشیں جبکہ اسی ر یاست میں دیگر 2قبروں سے 23 مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واضح رہے میکسیکو کی ریاست نائیروت سینالووا اور جیلسکو منشیات اسمگلروں کا گڑھ ہیں ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ریاست نائیریت میں گزشتہ سال 117 افراد لاپتہ ہوگئے تھے ۔