Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیوروں کی مخبری کرنیوالی کاریں تیار

لندن ..... گاڑیاں تیار کرنے والے انجینیئروں نے برسوں کی تگ و دو کے بعد ایسی کاریں تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو آس پاس کی چیزوں کے علاوہ اسے چلانے  والے ڈرائیور پر بھی نظررکھنے کی صلاحیت کی حامل ہے اور ڈرائیور کی پوری مخبری اسکے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ اسے  کچھ اس انداز سے تیار کیا گیا ہے کہ  اسکی ساری کارکردگی انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک کردی گئی ہے جو ڈرائیورپر نظر رکھنے کے علاوہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ وہ جہاں جارہا ہے وہاں کا موسم کیسا ہے ؟ درجہ حرارت کتنا ہے؟ وہ کیا کھانا چاہتا ہے اور کہاں ٹھہرنا چاہتا ہے؟ اس کے لئے مناسب جگہ کی نشاندہی بھی اس نظام کے تحت ممکن ہے۔ واضح ہو کہ بہت ساری آٹو کمپنیاں دنیا بھر  میں پائی جانے والی لاکھوں گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کے بارے میں ذاتی معلومات جمع کرتی رہتی ہیں جس کا احساس نہ تو مالک کو ہوتا ہے اور نہ ہی ڈرائیور کو۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان معلومات کا مصرف کیا لیا جاتا ہے۔ نئی کاریں  ڈرائیور کی آنکھوں کو بھی پڑھتی رہتی ہیں او ریہ بھی بتاتی ہے کہ اگلی نشستوں پر بیٹھے ہوئے افراد کا مجموعی وزن کتنا ہے۔ ورلڈ پرائیویسی فورم  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پام ڈکسن نے جدید کاروں کی ان مخبرانہ صلاحیتوں کو قابل اعتراض قرار دیا ہے او رکہا ہے کہ  ذاتیا ت میں مداخلت کا اب تک اس سے بڑا ریکارڈ سامنے نہیں آیا تھا ۔ یہ سلسلہ بند ہوجائے تو اچھا ہے۔

شیئر: