Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی میں "لعنت" پر ہنگامہ

اسلام آباد...... قومی اسمبلی میں ارکان نے جمعرات کو عمران خان، شیخ رشید کے پارلیمنٹ کو لعنت دینے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے خود کو بھی گالی دی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ عمران اور شیخ رشید کی کل کی باتوں سے دکھ ہوا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پر تنقید کی جاسکتی ہے لیکن ادارے کو گالیاں دینا قابل قبول نہیں ہوسکتا۔پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ عمران خان خود بھی اس پارلیمنٹ کا رکن ہے اور اس نے خو پر بھی لعنت بھیجی ہے۔
  

شیئر: