ٹیکنو کامون آئی اسمارٹ فون لانچ
ٹیکنو موبائل کمپنی کے جانب سے اسمارٹ فون ٹیکنو کامون آئی انڈیا میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.65 ایچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور اسکرین فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے ۔ فون کی بیٹری 3050 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں تھری جی ، فورجی ، بلیوٹوتھ ، وائی فائے ، مائیکرو یو ایس بی اور جی پی ایس سپورٹ شامل کی گئی ہے۔ فون کی قیمت 8999 ہندوستانی روپے ہے اور اسکی فروخت فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔فون کو کالے ، گولڈ اور نیلے رنگ کے شیڈز میں پیش کیا جائے گا۔