جدہ....متعلقہ اداروں نے ڈیزل ٹینکر الٹ جانے پر جدہ اللیث روڈ بند کردیا۔ القطان پل کے بعد والا الساحل روڈ بند کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جدہ اللیث روڈ پر جسے الساحل روڈ بھی کہا جاتا ہے الشعیبہ کے علاقے میں ڈیزل ٹینکر الٹ گیا تھا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔ کثیف مقدار میں دھواں پورے ساحل پر پھیل گیا۔ متعلقہ حکام نے راہگیروں کے تحفظ کی خاطر راستہ بند کردیا۔