Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی عدالت کاسفری پابندی پر نظرثانی کا فیصلہ

واشنگٹن۔۔۔صدر ٹرمپ کا 6 مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندی کا معاملہ پھر عدالت میں آگیا۔ سپریم کورٹ پابندی کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرے گی۔گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے 6مسلم اکثریتی ممالک ایران ، شام ،یمن ، لیبیا ، صومالیہ اور چاڈ کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے کی پابندی پر عمل درآمد کی اجازت دی تھی۔ریاست ہوائی نے اس پابندی کو چیلنج کیا اور اب سپریم کورٹ اس پابند ی کا جائزہ لے گی کہ آیا یہ پابندی فیڈرل امیگریشن قانون کے مطابق ہے یا اسکے خلاف۔دلائل آئندہ ماہ سنے جائیں گے اور فیصلہ جون میں متوقع ہے۔ سب سے پہلے سان فرانسسکو کی کورٹ کی اپیل نے پابندی کا اطلاق ہونے سے پہلے ہی اس پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:غیر مقبول صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کا دفتر میں پہلا سال مکمل

شیئر: