سام سنگ لے آیا ڈسپلے میں نوچ کا متبادل
اسمارٹ فون برانڈز کے درمیان بڑا ڈسپلے دینے کا مقابلہ جاری ہے اور حال ہی میں ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس متعارف کروایا گیا جس میں اسکرین کو ممکنہ حد تک بیزل لیس بنانے کے لئے نوچ شامل کیا گیا تھا تاہم سامسنگ کمپنی نے اس نوچ کو ابتدا سے ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کمپنی اب اسکا متبادل بھی سامنے لے آئی ہے۔ سامسنگ کمپنی کی جانب سے ایک ایسے فون کے لئے پیٹنٹ دائر کردیا گیا ہے جس می نوچ کے بجائے اسکرین کے ڈسپلے پر ہولز شامل کیے جائیں گے۔ ان ہولز کو فلکسیبل او ایل ای ڈی ڈسپلے میں جگہ دی جائے گی اور ان میں فرنٹ کیمرہ اور اسپیکرز کو رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈسپلے میں ہوم بٹن کے لیے بھی ایک ہول شامل کیا جائے گا۔ فون سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔