Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوگر ایس 11 بلاک چین کریئیشن ایڈیشن متعارف‎

کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے ایک نیا اسمارٹ فون شوگر ایس 11 بلاک چین کریئیشن ایڈیشن متعارف کروا دیا گیا ہے۔ فون میں ایتھیریم فوگ نامی بلاک چین شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے مائننگ کی جا سکے گی۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ،اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فرنٹ اور بیک پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 20 میگا پکسل اور 8 میگاپکسل کے دو فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔ فون کی بیٹری 3060 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ مائننگ کو محفوظ بنانے کے لیے فون کے بیک پر فنگر پرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے۔فون کی قیمت 620 ڈالر ہے اور اس کے دس ہزار یونٹ ابتدائی طور پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:’ٹیلی گرام‘ بھی کرنسی متعارف کرائیگا

شیئر: