مملکت کے 5ریجنوں میں گرد وغبار کا طوفان
ریاض: سعودی عرب کے 5ریجن آج بھی گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، نجران اور مشرقی ریجن میں آج اتوار کو گرد وغبار کا طوفان رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگا۔ بحیرہ احمر میں ہوا کی رفتار10سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ ایک سے دو میٹر اونچی موجیں ہوں گی۔