چہرے پر فاؤنڈیشن کیسے اپلائی کریں ؟
چہرے کے میک اپ میں فاؤنڈیشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے . میک اپ کا آغاز ہی چہرے پر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہوتا ہے اور اگر یہ چہرے کی جلد کے مطابق نہ ہو تو نہ صرف میک اپ بلکہ آپ کی شخصیت کا تمام تر تاثر خراب ہو کر رہ جاتا ہے . ؒؒلہذا میک اپ کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی جلد سے میچ کرتی ہوئی فاؤنڈیشن استعمال کریں . فاؤنڈیشن خریدتے ہوئے اس طرح چیک کریں کہ اپنی کلائی پر لگا کر اچھی طرح ملیں ،یہاں تک کہ جذب ہونے کے بعد جلد فریش نظر آنے لگے ۔
فاؤنڈیشن لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیں اور ٹونر یا موئسچرائزر کا استعمال ضرور کریں ۔یہ جلد کو ملائم کرتا ہے ۔پھر فاؤنڈیشن چہرے کےہر حصے پر سپنچ میک اپ برش یا انگلیوں کی مدد سے پھیلائیں آپ کے ہاتھوں کی موومنٹ تھوڑی سی گالوں کی جانب گولائی میں ہونی چاہئے ۔یہ تکنیک چہرے کی جھریوں کو کم کرنےمیں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ناک اور آنکھوں کے اطراف میں فاؤنڈیشن لگاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں ۔ فاؤنڈیشن آنکھوں میں نہ جانے پائے البتہ آنکھوں کے اطراف میں فاؤنڈیشن کی ہلکی سی تہہ بنا لیں تاکہ آئی شیڈز کر دیر تک قائم رکھا جا سکے .
ماتھے پر فاؤنڈیشن اس طرح لگائیں کہ ماتھے کے درمیانی حصے سے بالوں کے آغاز تک لے جائیں اور بالوں کی جڑوں ے ساتھ ساتھ اچھی طرح پھیلائیں تاکہ بالوں اور ماتھے کے درمیان واضح لائن کھینچی ہوئی محسوس نہ ہو ۔
فاؤنڈیشن مکمل کرنے کے بعد چہرے پر فیس پاؤڈر اپلائی کریں اور برش کی مدد سے تمام چہرے پر پاؤڈر اور فاؤنڈیشن کے پھیلاؤ کو یکساں کرلیں ۔ آُپ کا چہرہ ایک دم فریش اور نکھرا ہوا دکھائی دینے لگے گا .