جے پور۔۔۔۔ چوری کے مقدمے میں گزشتہ 6سال سے اذیت جھیل رہے کانسٹیبل نے بیوی بچوں سمیت اجتماعی خودکشی کرلی۔ کانسٹیبل نے اپنے ہی محکمہ کے لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ اطلاع کے مطابق کانسٹیبل گینا رام میگھ وال ناگور ضلع کے سرپالیا تھانہ علاقے کے باگھا راسر گاؤں کا رہنے والا تھا۔ وہ ناگور ضلع میں تعینات تھا۔ گینا رام ، بیوی سنتوش، بیٹی سمترا اور بیٹا گنپت سنگھ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔خود کشی سے قبل گینا رام نے واٹس ایپ پر سوسائیڈ نوٹ اپنے دوست کو ارسال کیا تھا جس نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس گینا رام کے گھر پہنچی جہاں سبھی کی موت واقع ہوچکی تھی۔ نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور سوسائیڈ نوٹ میں تحریر ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔