دبئی.... متحدہ عرب امارات کے ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں سات بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ شہر کے قریب ایک گھر اچانک آگ لگنے سے سوئے ہو ئے سات بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ جن میں چار لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے تیرہ سال کے درمیان تھیں آگ لگنے کی وجوہ کا فوری علم نہیں ہو سکا اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔ ابھی تک آتشزدگی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ بچوں کے ایک رشتہ دار نے ©" الامارات الیوم" کو بتایا کہ ان کے باپ کا 4 برس قبل انتقال ہوگیاتھا اور ماں ہی ان کی دیکھ بھال کررہی تھی۔ موت کی خبر نے پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی۔ نماز جنازہ انتہائی غمی کے عالم میں ادا کی گئی۔ وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی ملال اور ہمدردی کا اظہار کیا۔