Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیداواری کوٹے میں توسیع سے متعلق الفالح کے بیان پر تیل نرخوں میں اضافہ

 ریاض.... پٹرول برآمد کرنے والے اوپیک کے ممبر اور غیر ممبر ممالک کے درمیان پیداواری کوٹے میں 2018ءکے بعد تک کی توسیع سے متعلق سعودی وزیر توانائی انجینیئر خالد الفالح کے بیان پر تیل نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ پیر کو طویل مدتی سودے نئے نرخوں کے مطابق طے پائے۔ خالد الفالح نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک پیداواری کوٹے میں کمی کا سلسلہ 2018ء کے بعد بھی جاری رکھیں گے۔ پیر کو ایک بیرل تیل کے سودے 68.69 ڈالر میں ہوئے۔ اتوار کے مقابلے میں 8 سینٹ کا اضافہ ہوا۔ تیل مارکیٹ سے لین دین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ خام تیل عالمی شرح نمو میں اضافہ کا بھی باعث بنے گا۔ دوسری جانب مشرقی لیبیا میں تیل کی پیداوار بحال ہوگئی ہے۔ توقع یہ ہے کہ وہاں سے یومیہ 55 ہزار بیرل تیل نکالا جاسکے گا۔ سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے اہم ممالک باہمی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔ 2018ءکے بعد بھی اس کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ ابھی آئندہ کی کوئی حکمت عملی طے نہیں ہوئی ہے تاہم اصولی فیصلہ یہی ہے کہ تعاون برقرار رکھا جائے گا۔ 

شیئر: