Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان میرے لئے سب سے خاص ہیں، زرین

بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے لئے سب سے خاص اور دل کے سب سے قریب بھی ہیں۔فلم ”ویر“ سے ڈبیو کرنے والی اداکارہ زرین خان نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں آنے کا نہیں سوچا تھا اور نہ ہی میرا کوئی ارادہ تھا لیکن آج میں جو کچھ بھی ہوں ،سلمان کی وجہ سے ہی ہوں۔زرین خان نے کہا کہ ڈیبیو کرنا میرے لئے ایک خواب ہے ۔بہت سے لوگ اداکار بننے کا خواب لے کراپنا گھر تک چھوڑ کر ممبئی آجاتے ہیں جوبعض اوقات پورا بھی نہیں ہوتا لیکن میں اس معاملے میں خوش قسمت ہوں۔ سلمان خان کی میں دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لئے بہت کچھ کیا جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں۔
 

شیئر: