غیر ملکی کمپنیوں کو 7اجازت ناموں کا اجرا
ریاض ....سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) نے واضح کیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو 7اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ یہ کمپنیاں 47.540ملین ریال کا سرمایہ لگائیں گی۔ سیکریٹری گورنر ساجیا ابراہیم السویل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ صنعت اور تجارت کے شعبوں کیلئے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ امریکہ، فرانس اور جرمنی کی کمپنیوں نے اجازت نامے حاصل کئے۔