Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو 13مطالبات پورے کرنے ہونگے، عرب اتحادی

ریاض.... انسداد دہشتگردی کے علمبردار عر ب ممالک سعودی عرب، امارات، مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے واضح کیا ہے کہ قطر کےساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے 13مطالبات رکھے گئے تھے ،آج بھی چاروں عرب ممالک ان پر قائم ہیں۔ جب تک پورے نہیں ہونگے تعلقات بحال نہیں ہونگے۔ چاروں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ وہ عرب ممالک کے امور میں مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کل بھی پرعزم تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔

شیئر: