گورکھپور۔۔۔۔۔ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں چوری اور لوٹ مار ، زہرخورانی کی وارداتیں کرنیوالوں سے جنرل ریلوے پولیس(جی آر پی) نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرلیں اور معاشرے میں اچھے کام کرکے زندگی گزارنے والے بنیں۔اے ڈی جی کی ہدایت پر پولیس اہلکاربدمعاشوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے گھر جاکر کونسلنگ کررہے ہیں کہ وہ راہ راست پر آجائیں۔ان کے ہمراہ والدین بھائی ، بہن اور گھر کے دیگر افراد کو بھی ساتھ بٹھایا جاتاہے۔اے ڈی جی ریلوے کے موریا نے سبھی ایس پی ریلوے کو ہدایت دی ہے کہ مجرموں کو سدھارنے کیلئے ان کی ذہنی اصلاح کریں ۔جیل میں قید مجرموں کے آدھار کارڈ سے معلومات حاصل کرکے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے کونسلنگ کا سلسلہ تیز کریں تاکہ معاشرے سے برائی کا خاتمہ ہوسکے۔