Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقیب قتل کیس،راو انوار کیخلاف مقدمہ درج

کراچی...سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کے خلاف نقیب قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نقیب کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار، ہیڈ محرر، سب انسپکٹر اور ایس ایچ او سمیت 8 سے 9 اہلکاروں کو نامزد کیا گیاہے۔ دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ ایف آئی آر کی نقول میڈیا کو بھیجی جائیں گی۔ کیس کے دونوں عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کر لئے۔ثنا اللہ عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ سہراب گوٹھ میں جرگہ سے ملاقات کیلئے بھی گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کو ماورائے عدالت قتل نہیں کرنے دیں گے۔ کمیٹی مقدمے میں دودھکا دودھ اور پانی کا پانی کرے گی۔

شیئر: