Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او رکرز ئی ایجنسی میں ڈرون حملہ ،2 ہلاک

ہنگو... اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ایک گھر پر2 میزائل داغے گئے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا۔ ایک اطلاع کے مطابق ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ طالبان کمانڈر احسان عرف خورئے اور اس کا ساتھی ناصر محمود عرف خاوری ہلاک ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون کی پروازیں جاری ہیں۔
 

شیئر: