رشی کپور نے ہزاروں فالورز بلاک کردئیے
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
بالی وڈ کے مشہور اداکار رشی کپور نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے ہزاروں فالورز اور مداحوں کو بلاک کردیاہے۔ اداکار رشی کپورکہتے ہیں ان کا جو دل چاہے گا ، وہ کریں گے اور اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر تحریر کریں گے۔رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے لگ بھگ 5 ہزار مداحوں کو اپنے ٹویٹرپر بلاک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اسٹیٹس کا مذاق اڑانے والوں کو اتنی اہمیت نہیں دیتا۔ اداکارنے کہا کہ انہوں نے اپنے فالورز اور مداحوں کو پریشان کرنے کے باعث بلاک کیاہے۔