Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے نیوزی لینڈکو202رنز کا ہدف دیدیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ سےٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو قدرے درست ثابت ہوا۔اس میچ میں احمد شہزاد کو موقع دیا جنہوں نے مایوس نہیں کیا اور فخر زمان کے ساتھ مل کر دسویں اوور میں اسکور96رنز تک پہنچا دیا۔احمد شہزاد 44رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ فخرزمان نے نصف سنچری 50رنز اسکور کئے۔بابر اعظم نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مل کر دوسری بڑی شراکت قائم کی۔ سرفراز نے اس میچ میں کپٹن اننگز کھیلی اور جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔انہو ںنے 3چھکوں اور 2چوکوں کی مددسے 41رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے آخری گیند پر چوکا لگا کر نصف سنچری50رنز مکمل کئے۔ 

شیئر: