Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں ہائی الرٹ ، ہنگامہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ

لکھنؤ۔۔۔۔۔آج سے ریلز ہونیوالی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کی مخالفت یوپی کے متعدد شہروں میں جاری ہے جس کے بعد پوری ریاست میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔ اے جی ڈی جی لاء اینڈ آرڈر آنند کمار نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ واضح ہو کہ نوئیڈا کے ڈی این ڈی ٹول پلازا اور کانپور کے تھیٹرز میں توڑ پھو ڑ کی گئی۔ اے ڈی جی ایل او نے کہا کہ نوئیڈا ڈی این ڈی ٹول پلازا اور کانپور میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا۔

شیئر: