Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم دونوں اپنی پارٹی کے’’ اڈوانی ‘‘ہوگئے

اٹاوہ ۔۔۔۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما شیو پال یادو کی سالگر ہ کے موقع پر اٹاوہ میں منعقدہ کوی سمیلن میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور شاعر کمار وشواس نے خود کو اپنی پارٹی کا لال کرشن اڈوانی قراردیا ۔ساتھ ہی انہوں نے سپا کے لیڈر اور سابق وزیر شیوپال سنگھ یادو کو بھی ایس پی کااڈوانی قراردیا۔واضح ہو کہ اڈوانی بھی بی جے پی میں حاشیہ پر چل رہے ہیں لہذا کمار نے ان سے اپنا اور شیوپال کا موازنہ کیا۔واضح ہو کہ اکھلیش یادو نے جب سے سماجوادی کی کمان سنبھالی ہے شیوپال سنگھ کا قد پارٹی میں کم ہوگیااور وہ حاشیہ پر چلے گئے۔ دہلی کی حکمراں پارٹی ’’آپ‘‘میں بھی کمار وشواس کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے اور وہ حاشیہ پر جاتے نظر آرہے ہیں۔ فی الحال کمار وشواس راجستھان میں پارٹی انچارج ہیں۔ اٹاوہ کے کوی سمیلن میں ان کی جانب سے پڑھے گئے گیت کے مکھڑے:
پرانی دوستی کو اس نئی طاقت سے مت تولو
یہ تعلقات کی ترپائی ہے پڈینتروں سے مت کھولو
میرے لہجے کی چھینی سے گھڑ کچھ صنم
جو کل میرے لفظوں پر مرتے تھے
وہ اب کہتے ہیں مت بولو۔۔۔!

شیئر: