Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر حمید الدین سیالوی نے احتجاجی تحریک ختم کردی

سرگودھا.. وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست پر پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے احتجاجی تحریک ختم کردی ۔شہبازشریف نے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی۔ احتجاج کی اپیل واپس لینے کی درخواست کی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے استعفے کے مسئلے پر کمیٹی بنادی ، جن اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ان کا فیصلہ بھی کمیٹی اجلاس میں ہوگا ۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حمید الدین سیالوی کی مسلم لیگ کے لئے قربانیاں لازوال ہیں۔سیاسی مخالفین نے دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔وزیراعلی پنجاب کی سیال شریف آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،میڈیا کو بھی دور رکھا گیا۔

شیئر: