امریکی صدر خصوصی قونصل کے سامنے پیش ہونے کو تیار
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خصوصی قونصل رابرٹ مْلر کے سوالات کے جوابات دینے کو وہ تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پوچھ گچھ کا سلسلہ ایک خاص حلف کے تحت ہو گا۔ گزشتہ کئی دنوںسے ایسی اطلاعات تھیں کہ امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں تفتیش کرنے والے خصوصی تفتیش کار مْلر صدر ٹرمپ سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ اسی تناظر میں مْلر کی انکوائری ٹیم نے امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز سے بھی طویل پوچھ گچھ کی ہے۔