Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق ڈپٹی چیئر مین سینیٹ جان محمد جمالی کیخلاف تحقیقات

اسلام آباد... نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ڈپٹی چیئر مین سینیٹ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر اور چیف سیکرٹری سندھ اور وفاقی سیکرٹری مواصلات صدیق میمن کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دے دی ۔متروکہ وقف املاک کے سابق چیئر مین آصف ہاشمی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ نیب بورڈ نے حیات ہوٹل اینڈ ٹاور میں مبینہ 2ارب19کروڑ کی کرپشن کرنے پر سی ڈی اے افسران جس میں کامران لاشاری وغیرہ کیخلاف انکوائری ہوگی ۔نیب نے ڈریپ کے موجودہ چیف اسلم افغانی کے خلاف انکوائری شروع کرنے کی منظوری دے دی ۔ پاکستان میں غریبوں کے نام پر اربوں روپے ہضم کرنےو الی قومی اور بین الاقوامی این جی اوز کے خلاف بھی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم کے افسران کیخلاف3ارب کا غیر معیاری فرنس آئل درآمد کرنے میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جناب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

شیئر: