Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی اور زوال زندگی کاحصہ ہے، ثنا

  اداکارہ و ماڈل ثنا نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے اورفلم نے اس خطے میں بسنے والے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں اور کاروباری طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے جس طرح معصوم لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا اور ان کی جائدادوں پر قبضے کئے، ان کے طریقہ واردات کی ہلکی سی جھلک ٹی وی ڈرامے اور فلموں کے ذریعے سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی جب کہ اس حوالے سے متعدد بار بااثر لوگوں نے ٹی وی ڈراموں پر پابندیاں بھی لگوائیں اور بہت سی فلمیں سنسربورڈ کی نذر ہوئیں لیکن سچ کی روشنی پھیلتی رہی۔اداکارہ نے کہا کہ کامیابی اور زوال زندگی کاحصہ ہے۔ لالی وڈ کا شاندارماضی تھا اور پھر کچھ عرصہ زوال بھی رہا لیکن اب پھرانڈسٹری بہتری کی جانب جا رہی ہے ۔ ضرورت اس بات پر توجہ دینے کی ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے ان سے سبق حاصل کیا جائے اور معاشرے کی عکاسی کرتی کہانیوں کو زیادہ سے زیادہ فلموں اور ڈراموں کا موضوع بنایا جائے ۔ 
 

شیئر: