سنجے کی فلم کا حصہ بننا بہترین رہا، سونم کپور
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کرنا ان کیلئے بہترین رہا۔یہ انتہائی اچھا سفرتھا،فلم کی شوٹنگ دلچسپ ثابت ہوئی ۔ سونم کپور نے فلم میں کام کرنے پر فلم کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی نئی فلم سنجو' میں سونم کپور اداکار سنجے دت کی فلم میں رنبیر کپور کےساتھ نظرآئی ہیں سنجے دت کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم میں اہم اداکار کام کررہے ہیں۔