ریاض۔۔۔۔وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے سعودی فنکاروں سے کہا ہے کہ وہ کویت سے ملنے والے کسی بھی دعوت نامے کو مسترد نہ کریں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات نے تمام سعودی فنکاروں کو تاکید کی ہے کہ وہ انتہائی مجبور ی کے عالم ہی میں کویت سے ملنے والا دعوت نامہ مسترد کریں وگرنہ عام حالات میں اسے کسی بھی قیمت پر مسترد نہ کیا جائے۔