Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں بھی کھیل سکتے ہیں، آل الشیخ

ریاض۔۔۔۔۔سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ قطرمیں میچ کھیلنے میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ٹویٹر کے اکاؤنٹ پراپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے اسپورٹ اتھارٹی سربراہ کی حیثیت سے کہا کہ میرا موقف یہ ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، قطر میں میچ کھیلنے میں کوئی قباحت نہیں۔ قطری عوام سعودی عوام کا ہی حصہ ہیں۔ ہم سب کھیل کے دیوانے ہیں۔ہر ایک کھیل میں دلچسپی رکھتا ہے۔آل الشیخ نے یہ بھی کہا کہ یہ بات بیشک ضروری ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی کی بابت اطمینان حاصل کیا جائے۔قطر کے حکمرانوں کی نالائقی کے باوجود اس حوالے سے ہمیں کوئی تشویش نہیں۔

شیئر: