Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماذن بترجی سے سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

جدہ۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ ایوان صنعت و تجارت کے نائب سربراہ ماذن بترجی سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ شاہ سلمان نے البترجی کے نام پیغام میں تحریر کیا کہ ہمیں آپ کے والد کی وفات کی اطلاع سن کر دکھ ہوا ، آپ اور آپ کے خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد پر اپنا فضل و کرم کرے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔ ولیعہد نائب وزیر اعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی البترجی کے نام تعزیت و ہمدردی کا پیغام بھیجا۔

شیئر: