Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں 4 پیٹرول اسٹیشن سربمہر

دمام..... النعیریہ بلدیہ نے خلاف ورزی پر 4 پیٹرول اسٹیشن بند کر دیئے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق بلدیہ کی جانب سے پیٹرول اسٹیشنز مالکان کو ہدایات جاری کی گئی تھی کہ اسٹیشنوں کو معیاری بنائیں ۔ اس ضمن میں بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ اسٹیشن مالکان کواس حوالے سے وقت بھی دیا گیا تھا ۔ تفتیشی ٹیموں نے ان اسٹیشنوں کو عارضی طور پر بند کر دیا جنہو ںنے ہدایات پر عمل نہیں کیا ۔ 

شیئر: