Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل ہوم پوڈ اسپیکر کے پری آرڈر شروع‎

ایپل کمپنی کے ہوم پوڈ اسپیکرز کو پری آرڈر کیلئے پیش کردیا ہے ۔ اسپیکرز کو ایپل اسٹور ایپ کے ذریعے آرڈر کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 349 ڈالر ہے اور اس کی شپنگ 9 فروری سے شروع ہو گی۔ اسپیکرز میں ایپل اے 8 چپ ، سری ، 6 مائکروفونز ، ہوم کٹ سپورٹ اور ساؤنڈ آپٹیمائز ایبیلٹی دی جائے گی۔ہوم پوڈ اسپیکرز میں فی الحال ایئر پلے 2 فیچر کو شامل نہیں کیا جائے گا جس کی مدد سے پئیرنگ اور ملٹی روم آڈیو سیٹنگ کی جاسکتی ہے البتہ ایپل کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ اس فیچر کو آئندہ سال سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے ڈیوائس کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایپل آئی میک پرو کی باقاعدہ فروخت شروع

شیئر: