آئی پی ایل:بین اسٹوکس14 لاکھ پونڈز کے عوض رائل چیلینجرز بنگلور میں شامل
بنگلور:انڈین پریمیئر لیگ کےلئے ہونے والی نیلامی میں انگلینڈ کے بین ا سٹوکس ایک بار پھر مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے اور رائل چیلینجرز بنگلور نے انھیں 14 لاکھ پونڈز کے عوض خرید لیا۔گزشتہ سال آئی پی ایل میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے انہیں 17 لاکھ پونڈز میں خریدا تھا۔ حیرت انگیز طور پر کرس گیل اور انگلینڈ کے کپتان جو ئے روٹ کو خریدنے میں کسی ٹیم نے دلچسپی نہیں لی۔گزشتہ روز اس سال کیلئے آئی پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی کے پہلے دن اسٹوکس کے ہم وطن کرس ووکس کو 820000 پونڈز کے عوض خریداگیا۔ ان دونوں کے علاوہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر جوز بٹلر 485000 ، آل راونڈر معین علی 187000 پونڈز اور بلے باز جیسن رائے کو 165000 پونڈز میں ٹیموں کا حصہ بنایا گیا۔انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کےلئے بھی کسی ٹیم نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔اس سال انڈین پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ7 اپریل سے شروع ہوگا ۔ چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی2سال بعد واپسی ہوگی۔ دونوں ٹیموں پر فکسنگ کے الزام میں 2سال کی پابندی لگا ئی گئی تھی۔