کابل دھماکے پر مملکت کا اظہار مذمت
ریاض...سعودی عرب نے افغان دارالحکومت کابل کے ریڈ زون میں خودکش دھماکے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسکی مذمت کردی۔ اس دھماکے میں95افراد جاں بحق اور150سے زائد زخمی ہوگئے۔سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ اور افغان عوام و حکام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کیلئے فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔