سامسنگ کمپنی نے دو نئے سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو متعارف کرا دئیے
سامسنگ کمپنی نے دو نئے سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو 860 ایوو اور 860 پرو متعارف کروا دیے ہیں۔ ڈرائیوز کی ریڈ اسپیڈ 560 ایم بی فی سیکنڈ اور رائٹ اسپیڈ 530 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔ یہ ڈرائیو نہ صرف ورک اسٹیشن بلکہ لائنکس کو سپورٹ کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔ 860 پرو کو 256 جی بی ، 512 جی بی ، 1 ٹی بی ، 2 ٹی بی اور 4 ٹی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ 860 ایوو کو 250 جی بی ، 500 جی بی ، 1 ٹی بی ، 2 ٹی بی اور 4 ٹی بی اسٹوریج کے آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔ ڈرائیوز کی ابتدائی قیمت 95 ڈالر سے 135 ڈالر تک ہو گی۔