کوئٹہ ..مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے رہنما جان اچکزئی نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے معاملات میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔ مرکزی قیادت کی بلوچستان کے معاملات میں غیر سنجیدگی کے باعث نوبت یہاں تک آگئی کہ ہمیں وزارت اعلیٰ سے ہاتھ دھونے پڑے اور وزیراعلیٰ تبدیل کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ گزر چکا ہے۔ اب تک قیادت باغی ارکان سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کر سکی۔ بوجھل دل کے ساتھ پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی حکمت عملی کا جلد اعلان کرونگا۔