Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد... قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس8 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا گیا کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کے بعد صورت حال پر غور کیا جائے گا۔وزیر دفاع خرم دستگیر ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور اعلی فوجی حکام شرکت کریں گے۔ امریکہ کی جانب سے سیکیورٹی و فوجی امداد روکے جانے کی صورت میں پاکستان کی دفاعی و فوجی ضروریات کے حوالے سے متبادل پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گی ۔ مشیر قومی سلامتی اور وزیر دفاع کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی آیا امریکی ڈرون کو گرایا جائے یا نہیں پارلیمانی کمیٹی اپنی سفارشات بھی دے گی۔ 

شیئر: