کرم ایجنسی میں دھماکہ،7افراد جاں بحق
پشاور..کرم ایجنسی میں دھماکے سے گاڑی میں سوار 3 خواتین سمیت7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق سرحدی علاقے مقبل کے قریب سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ قریب سے گزرنے والی گاڑی زد میں آ کر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو علاقے کا محاصرہ کرلیا ۔